دنیا کی سب سے بڑی اور تیز رفتار لگژری کشتی سمندر میں اتار دی گئی ہے،کشتی میں سینما گھر اور سوئمنگ پول جیسی سہولتیں بھی موجود ہیں۔
جرمنی میں تیارکی جانے والی اس کشتی کی لمبائی پانچ سو نوے فٹ ہے جو بارہ ڈبل ڈیکر بسوں کے برابر بنتی ہے۔کشتی کا وزن سترہ سو افریقن ہاتھیوں کے برابر ہے جسے دو گیس ٹربائنز اور دو ڈیزل انجنوں کی مدد سے چلایا جائے گا۔کشتی میں چھتیس مسافروں کی گنجائش ہے،اس میں سینما گھر، کانفرنس روم اور بیوٹی سیلون بھی بنایا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ اس میں سوئمنگ پول،سوانا اور ڈانسگ فلور جیسی سہولیات بھی موجود ہیں۔عظام کے فیول ٹینک میں دس لاکھ لٹر تیل کی گنجائش رکھی گئی ہے اور یہ تیس ناٹ کی رفتار سے پانی پر بھاگ سکتی ہے۔عظام کی تیاری پر چالیس کروڑ پاؤنڈ لاگت آئی اور یہ تین سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی۔کشتی کے مالک کا نام ظاہرنہیں کیا گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس کے مالک کا تعلق سعودی شاہی خاندان سے ہے۔