آسٹریلیا میں سجا ہے روشنیوں کا میلہ،تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے تاریک فضاؤں میں چمکتے مناظر دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے ساحلی شہر سڈنی میں روایتی روشنیوں کا میلہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ دنیا بھرکے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی یہ عمارتیں رات کی تاریکی میں سحر انگیز مناظر پیدا کر رہی ہیں۔ساحل سمندر میں لگے فواروں نے دلفریب مناظر سے سماں باندھ دیا،روشنیوں کے علاوہ اس میلے میں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے میوزک کا اہتمام بھی ہے جہاں فنکاروں کی روبوٹس کی طرح دلفریب موسیقی شائقین کو محظوظ کر رہی ہے۔کبھی خوفناک تو کبھی حسین مناظر کا روپ دھارتی یہ عمارت صرف آنکھوں کا دھوکہ اور جدید ٹیکنالوجی کا کمال ہے۔