سرن لیبارٹری کی جانب سے دنیا کے سب سے پہلے ویب پیج کے تلاش کی مہم کے بعد 1991 کا ایک تاریخی صفحہ ملا ہے۔
یہ صفحہ اس وقت ملا جب پارٹیکل فزکس کی یورپی تجربہ گاہ سرن نے ویب کے ابتدائی دنوں کے بارے میں فائلوں، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی درخواست کی تھی۔
اصل تاریخی صفحہ اب ویب پر موجود نہیں ہے کیوں کہ اس کے بنانے والوں نے اسے محفوظ نہیں کیا تھا۔
بدقسمتی سے ایک پرانے کمپیوٹر پر اسی دور کی بعض ممکنہ دریافتیں اب بھی پوشیدہ ہیں کیوں کہ اس کمپیوٹر کا پاس ورڈ کسی کو یاد نہیں ہے۔