ناسا کا تاریخی لانچنگ پیڈ کرایے پر دستیاب

ناسا چاہتا ہے کہ اس لانچنگ پیڈ کو پانچ سال کے لیے لیز پر دیا جائے ناسا چاہتا ہے کہ اس لانچنگ پیڈ کو پانچ سال کے لیے لیز پر دیا جائے

امریکی خلائی ادارہ ناسا فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر میں خلائی جہاز کے ایک تاریخی لانچنگ پیڈ کو ٹھیکے پر دینا چاہتا ہے۔

لانچ کمپلکس 39 اے سے چاند پر پہلا خلائی مشن روانہ کیا گیا تھا اور خلائی جہاز اٹلانٹس بھی مشن پر جانے کے لیے اسی کو استعمال کرتا تھا۔

 

ناسا اب چاہتا ہے کہ اس لانچنگ پیڈ کو کسی نجی ٹھیکدار کو لیز پر دے دیا جائے۔

 

امید ہے کہ دو نجی خلائی کمپنیاں ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے بولی دیں گی۔

 

اس پیڈ کو چاند کے لیے اپالو خلائی مشن کے لیے 1967 میں تیار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک یہاں سے نوے خلائی مشن روانہ کیے جا چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store