پاکستان چینی جی پی ایس سیٹیلائٹ سسٹم استعمال کرے گا

چینی جی پی ایس سیٹیلائٹ سسٹم چینی جی پی ایس سیٹیلائٹ سسٹم

پاکستان چین کا نیویگیشن سسٹم استعمال کرنے والا ایشیا کا پانچواں ملک بننے جا رہا ہے۔ یہ نظام امریکا کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے مقابلے میں بنایا گیا تھا اور پاکستان میں اس کے استعمال سے متعلق رپورٹ ہفتے کو سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نظام کو بی ڈی اسٹار نیویگیشن پروموٹ کر رہی ہے جس کے انٹرنیشنل بزنس ڈائریکٹر ہوآنگ لئی نے چائنا ڈیلی سے بات چیت میں بتایا کہ سمتوں کے تعین کو مزید بہتر کرنے کے لیے یہ کمپنی پاکستان میں ایک نیٹ ورک قائم کرے گی۔ قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز پر پاکستان کے سابق ایئرفورس پائلٹ قیصر طفیل نے ڈیفنس نیوز ڈاٹ کوم سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی مسلح تنازعے کے دوران پاکستان کی افواج امریکی جی پی ایس پر انحصار نہیں کر سکتیں۔ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ آئندہ ہفتے دیرینہ حلیف پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سے قبل وہ بھارت بھی جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store