یاہو کے انتظامی بورڈ نے نیویارک میں قائم بلاگنگ کی خدمات دینے والی کمپنی ٹمبلر کو 1.1 بلین امریکی ڈالر میں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس کاروباری سمجھوتے کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔
تکنیکی بلاگ آل تینگز ڈی نے اس معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ڈیل ناگزیر تھا۔
اگر یہ سودا کامیاب ہوتا ہے تو یہ ماریسا میئر کی بحیثیت سی ای او سب سے بڑا کاروباری ڈیل ہوگا۔
ماریسا میئر کو جولائی 2012 میں گوگل سے یاہو میں بہتری لانے کے لیے لایا گیا تھا۔انہوں نے موبائل فونز اور سماجی رابطوں کی خدمات کے شعبے کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کی ہے۔