سائبر سکیورٹی کمپیوٹر ماہرین کے لیے بھی خطرہ

ڈیجیٹل دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، یہاں تک کہ سائبر سکیورٹی کے میدان میں ذہین ترین سمجھے جانے والے ماہرین کو بھی کمپیوٹر ہیکرز کے حملوں سے بچنے کے لیے مسلسل کوشاں رہنا پڑتا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی طرف سے رواں ہفتے منعقد کرائی گئی سائبر سکیورٹی سمٹ کے دوران ماہرین کا مشورہ تھا کہ سائبر سکیورٹی کے حوالے سے نہ صرف ہمیشہ مشکوک رہیں بلکہ چوکس بھی۔

 

امریکا میں ہوم لینڈ سکیورٹی کےسابق وزیر مائیکل شیرٹوف Michael Chertoff نے کمپیوٹر سکیورٹی کے حوالے سے ضرب المثل کی طرح مشہور بات دہرائی، ’’دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، وہ جنہیں ہیک کیا گیا ہوتا ہے اور دوسرے وہ جنہیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ہیک ہو چکے ہیں۔‘‘

install suchtv android app on google app store