موبائل کمپنی نوکیا نے لوميا کا نیا ورژن لوميا 925 جاری کر دیا ہے۔
موبئل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے نیا سمارٹ فون کا نیا ورژن لوميا 925 جاری کر دیا ہے جس میں سے بغیر تار کے چارجنگ کو ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے یہ فون بہت ہلکا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوکیا نے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فون میں پہلی بار استعمال کی جا رہی ہے۔ لوميا کا نیا ماڈل جون میں یورپ اور چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ امریکا میں فروخت کے لیے جاری کیا جائے گا۔ لوميا 925 کا وزن 139 گرام ہے جو لوميا 920 سے 46 گرام سے کم ہے اور 8.5 ملی میٹر موٹائی کے ساتھ یہ پرانے فون سے 2.2 ملی میٹر پتلا ہے۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ اس فون کا 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن موبائل کمپنی ووڈافون کے لئے خاص طور پر نکالنے کا منصوبہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نوکیا کے پروڈکٹ ڈیزائن چیف سٹیفن پینن بیکر کہتے ہیں نئے فون میں ہم نے کچھ چھوٹی موٹی چیزیں ختم کی ہیں۔ ہم نے ایسا فون بنایا ہے جو زیادہ ہلکا ہو اور ہاتھ میں زیادہ آسانی سے سما سکتا ہو۔ پینن بیکر کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ایک ایسا فون بنایا ہے جو زیادہ ہلکا ہو اور ہاتھ میں زیادہ آسانی سے سماسکتا ہو۔ لوميا 925 کی سکرین میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور یہ 4.5 انچ کی ہی ہے تاہم نیا ایمولیڈ ڈسپلے لوميا 920 کے آئی پی ایس ڈسپلے کی نسبت بہت بہتر ہے۔ ایک اور تبدیلی اس کا دھاتی فریم ہے جو صرف سفید، سیاہ یا خاکی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ لوميا 925 کا بنیادی کیمرے پرانے فون کی طرح 8.7 میگا پکسل کی ریزولیوشن کا ہی ہے لیکن کیمرے میں بھی ایک اہم تبدیلی ہے جس میں اس کو ایک چھ تہوں والے لینس سے لیس کیا گیا ہے۔ اس کے امیج سینسر تک پہنچنے سے پہلے روشنی چھ سطحوں سے گزرتی، جو اسے بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بہت اچھے سمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ چار یا پانچ تہیں ہوتی تھیں۔ اس فون کے ساتھ جاری کیے گئے ونڈوز موبائل کے اپ ڈیٹ سے بہت سے دوسرے فائدے بھی ملیں گے اور یہ سافٹ ویئر دوسرے ونڈوز 8 فونز کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔ لومیا 925 میں سمارٹ کیم نام کا ایک نیا تصویر کھینچنے کا طریقہ بھی متعارف کروایا گیا ہے جو موشن فوکس کے استعمال سے تصویر کے بنیادی کردار کو واضح کرتا ہے اور پس منظر کو دھندلا کر کے دکھاتا ہے