بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر کمانڈ کی تبدیلی کر دی گئی.
بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر کمانڈ کی تبدیلی کر دی گئی جس کے تحت کینیڈا کا خلا نورد خلائی سٹیشن کا کنٹرول روسی خلا نورد کے حوالے کر دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے خلا نورد کرس ہیڈ فیلڈ خلائی سٹیشن میں 5 ماہ گزارنے کے بعد اپنے 2 خلا باز ساتھیوں کے ہمراہ واپس زمین پر آ رہے ہیں جبکہ انہوں نے خلائی مرکز کا کنٹرول روسی خلا باز یاویل ونوگرودوف کے حوالے کیا جو روسی خلائی جہاز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی مرکز پہنچے تھے۔