بغیر پائلٹ مسافر طیارے بہت جلد

ترقی کا آخری پڑاؤ ہے انسانی کنٹرول کو پوری طرح ختم کر دینا ترقی کا آخری پڑاؤ ہے انسانی کنٹرول کو پوری طرح ختم کر دینا

ہم سب جانتے ہیں کہ ایک مسافر طیارے کو پائلٹ اڑاتے ہیں لیکن سائنس کی تیزی سے ہونے والی ترقی کی بدولت جلد ہی وہ وقت بھی آنے والا ہے جب مسافر طیارے بھی بغیر پائلٹ کے اڑے گے۔

آج جب آپ جہاز پر سوار ہوتے ہیں تو آپ کے کانوں میں ایک آواز سنائی دیتی ہے جو آپ کو طیارے کے رُوٹ، وقت اور موسم کی معلومات دیتی ہے۔ یہ آواز طیارے کے پائلٹ کی ہوتی ہے۔

 

لیکن اب یہ آواز ماضی کا قصہ بن جائے گی کیونکہ ممکن ہے کہ نئی نسل روبوٹ سے اڑنے والے طیاروں میں سفر کرے۔

 

نیو میکسیکو سٹیٹ یونیورسٹی کے بغیر پائلٹ ائيركرافٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاگ ڈیوس کہتے ہیں، ’ہمارا یقین ہے کہ طیارے کی صنعت میں بنا پائلٹ کے ہوائی جہاز بڑی تبدیلی ہو گا۔‘

install suchtv android app on google app store