یورپی خلائی ادارے نے ایک ایسے مصنوعی سیارے کی منظوری دی ہے جو زمین کے جنگلوں کا ’وزن‘ کر سکتا ہے۔
توقع ہے کہ یہ مصنوعی سیارہ 2020 میں خلا میں بھیجا جائے گا اور اس کا نام ’بایوماس‘ ہو گا۔
اس خلائی جہاز میں ایک انوکھا ریڈار سسٹم نصب ہو گا جو مدار سے درختوں کے تنوں اور بڑی شاخوں کا پتا چلا سکے گا۔
سائنس دان بایوماس کی مدد سے دنیا کے جنگلات میں ذخیرہ شدہ کاربن کا تخمینہ لگائیں گے اور یہ دیکھیں گے کہ اس میں پانچ سالہ مشن کے دوران کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔
مصنوعی سیارے کے ڈیٹا سے سائنس دانوں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ درخت کاربن کے چکر میں کیا کردار ادا کرتے ہیں اور اس کا زمین کے ماحول پر کیا اثر پڑتا ہے۔