تھری ڈی پرنٹر سے پہلی گن تیار

پہلی بار کسی پرنٹر سے شائع گن سے فائر کیا گیا ہے پہلی بار کسی پرنٹر سے شائع گن سے فائر کیا گیا ہے

تھری ڈی پرنٹر سے تیار کی گئی دنیا کی پہلی بندوق کو امریکہ میں کامیابی کے ساتھ چلایا گیا ہے۔

ڈیفنس ڈسٹریبیوٹڈ نامی متنازعہ گروپ جس نے یہ بندوق تیار کی ہے وہ انٹر نیٹ پر دستیاب بلو پرنٹ کے ذریعے مزید اسلحہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

اس گروپ نے اس بندوق کو تیار کرنے کے لیے ایک سال تک کوشش کی جس کا جنوبی آسٹن کے ٹیکسس شہر کے ایک فائرنگ رینج میں سنیچر کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔

 

اس بندوق کے خلاف مہم چلانے والوں نے اس منصوبے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

 

یورپ کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ڈیفنس ڈسٹری بیوٹڈ کے سربراہ ٹیکساس یونیورسٹی کے قانون کے 25 سالہ طالب علم کوڈی ولسن ہیں۔

 

ولسن نے کہا: ’میرے خیال سے لوگ اس بات کی توقع نہیں کر رہے تھے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔‘

install suchtv android app on google app store