زمین کا مرکز اندازوں سے کہیں زیادہ گرم

زمین کے کور کے درجہ حرارت کو 6000 سی تک رکھا گیا ہے زمین کے کور کے درجہ حرارت کو 6000 سی تک رکھا گیا ہے

نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زمین کا اندرونی حصہ جسے مرکزی منطقہ کہتے ہیں، پہلے کی گئی تحقیق میں پیش اعدادوشمار سے کہیں زیادہ گرم ہے۔

اب کرۂ ارض کے مرکزی منطقے کا درجہ حرارت چھ ہزار سنٹی گریڈ بتایا گیا ہے جو کہ سورج کی سطح کے برابر گرم ہے۔

 

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زمین کا مرکزی حصہ جسے ٹھوس فولاد تصور کیا جاتا تھا دراصل وہ بلوریں ہے اور یہ چاروں جانب رقیق سے گھرا ہوا ہے۔

 

یہاں یہ خیال رہے کہ یہ بلورین کس درجہ حرارت پر بنتا ہے اس بابت سائنسدانوں میں اختلاف ہے۔

 

سائنس نامی جریدے میں کہا گیا ہے کہ فولادی بلورین کو بننے اور پگھلنے کے عمل کو جانچنے کے لیے لوہے کے چھوٹے نمونے کو لیا گیا اور اس پر ایکسرے یا مقناطیسی شعاؤں کا استعمال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store