سام سنگ مائنڈ یا ذہن سے کنٹرول ہونے والے ٹلیبٹ بنانے کا تجربہ کر رہا ہے جس کی بدولت لوگوں کا آلات سے کام لینے کے طریقوں میں انقلابی تبدیلی آ جائے گی۔
سام سنگ اور اس کے ساتھ کام کرنے والے امریکی محقیقین نے گیلیکسی ٹیبلٹ پر ایک بلنکنگ آئکن پر توجہ مرکوز کرکے اپلیکیشن چلانے اور سلیکشن کرنے کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس ٹیبلیٹ کے استمال کرنے والوں کو ایک ایسی ٹوپی پہننی ہوتی ہے جس میں برکی آلات لگے ہوتے ہیں۔
اس آلے کو بنانے کے لیے سام سنگ ایمرجنگ ٹیکنالوجی لیب کے محقیقین نے ٹیکساس یونیورسٹی کے روز بیح جعفری کے ساتھ کام کیا۔