الگ تھلگ رہنے والوں کی عمر کم ہوتی ہے: طبی ماہرین

الگ تھلگ رہنے والوں کی عمر کم الگ تھلگ رہنے والوں کی عمر کم

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے جو لوگ سماجی طور پرالگ تھلگ رہتے ہیں ان کی عمر دوسروں سے کم ہوتی ہے۔

 

لندن:  یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیق کے مطابق طویل اور خوش وخرم زندگی کے لیے دوسروں سے میل جول بہت ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے بعض لوگ تنہائی میں بھی خوش رہتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ تنہائی انہیں نقصان نہیں پہنچاتی۔ دوسروں سے کٹ کر رہنے والوں کے دماغ پر رفتہ رفتہ ایسے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو جاتے ہیں جن سے ان کی زندگی کا دورانیہ کم ہو جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store