قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی یوٹیوب پر پابندی برقرار رکھنے کی سفارش

قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی یوٹیوب پر پابندی برقرار رکھنے کی سفارش قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی یوٹیوب پر پابندی برقرار رکھنے کی سفارش

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یو ٹیوب پر پابندی برقرار رکھنے کی سفارش کردی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوٹیوب کی بندش بارے مخلتف امور کا جائزہ لیا گیا۔ یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے بین الاوزارتی کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ یو ٹیوب سے توہین آمیز مواد کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔

 

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب انتظامیہ روان سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس مین ناقابل اشاعت مواد کے حوالے سے دوطرفہ بات چیت کی جائیگی۔ اجلاس میں موجود اراکین کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گستاخانہ مواد ہٹائے جانے تک یوٹیوب پر پابندی برقرار رکھی جائے۔

install suchtv android app on google app store