پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ میزائل ساٹھ کلو میٹر دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
پاکستان نے شارٹ رینج میزائل حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل ساٹھ کلو میٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ حتف نائن نصر کا تجربہ جدید ترین ملٹی ٹیوب لانچر کے ذریعے کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے میزائل کے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل خالد شمیم وائیں نے میزائل کی کامیابی پر قوم اورسائنسدانوں کو مبارکباد دی۔