بیلسٹک میزائل حتف فائیو غوری کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ میزائل تیرہ سو کلومیٹر تک مار کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف فائیو تیرہ سو کلومیٹر کی حدود تک اپنے حدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جا سکتا ہے۔ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے اس کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور پاک فوج کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے