خوشخبری یہ ہے کہ ماہرین نے پودوں اور درختوں سے بجلی حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
درختوں اور پودوں سے بجلی حاصل کرنے کا انوکھا خیال ہالینڈ کے ماہرین کا ہےجنہوں نے اس خیال کو عملی شکل دےکر دنیا کومتبادل اور انتہائی ماحول دوست ذریعہ توانائی سے متعارف کرایا ہے۔ ماہرین کےمطابق پودے سورج سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ اس توانائی اور زیرزمین پودوں کی جڑوں میں موجود پانی سے بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے بجلی حاصل کرنے کے عمل کے دوران پودوں اور درختوں کی افزائش پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑتا۔