رواں سال کا سپر مون آج نظر آئے گا، کیا پاکستان میں نظارہ ممکن ہو گا؟

ترجمان اسپارکو کے مطابق آج رات رواں سال کا پہلا سُپر مون دیکھا جا سکے گا فائل فوٹو ترجمان اسپارکو کے مطابق آج رات رواں سال کا پہلا سُپر مون دیکھا جا سکے گا

ترجمان اسپارکو کے مطابق آج رات رواں سال کا پہلا سُپر مون دیکھا جا سکے گا، جب چاند زمین سے تقریباً دو لاکھ 24 ہزار میل کے فاصلے پر ہوگا۔ یہ چاند عام فل مون کے مقابلے میں تقریباً 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

ماہرین کے مطابق سپر مون کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں ممکن ہوگا۔ چاند سورج غروب ہونے کے کچھ دیر بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ آفتاب سے پہلے مغرب میں غروب ہو جائے گا۔

اسپارکو نے بتایا کہ سال 2025 میں مزید دو سپر مون بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ ان میں سے سب سے روشن سپر مون 5 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو طلوع ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے۔

اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سُپر مون کہا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store