کون سے 5 چیزیں اسمارٹ فون چارجنگ پورٹ میں نہیں لگانی چاہیے؟

  • اپ ڈیٹ:
اسمارٹ فون چارجنگ پورٹ فائل فوٹو اسمارٹ فون چارجنگ پورٹ

آپ کے اسمارٹ فون کی یو ایس بی پورٹ صرف چارجنگ کے لیے ہی نہیں ہوتی۔

درحقیقت یہ چھوٹی سی سلاٹ پاور، ڈیٹا ٹرانسفر اور متعدد کاموں میں مدد فراہم کرتی ہے۔

فون کی مکمل صحت کا انحصار اس پر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں آپ کیا پلگ کرتے ہیں یا آسان الفاظ میں لگاتے ہیں، وہ اہمیت رکھتا ہے۔

ہر بار جب بھی آپ اس سے کچھ کنکٹ کرتے ہیں تو نہ صرف بیٹری چارج کرتے ہیں بلکہ آپ ممکنہ طور پر دوسری ڈیوائس کو اپنے ڈیٹا، فون سرکٹ یا سکیورٹی دفاع تک رسائی بھی دے رہے ہوتے ہیں۔

یوں سمجھیں کہ یو ایس بی پورٹ ڈیوائس کا دروازہ اور پاور گرڈ ہے اور آپ کسی اجنبی کو اس کی چابیاں نہیں دے سکتے۔

تو درج ذیل میں آپ جان سکتے ہیں کہ کن چیزوں کو فون کی یو ایس بی پورٹ سے کنکٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

غیر مستند شدہ کیبلز

سستی کیبلز سے پیسوں کی تو بچت ہوتی ہے مگر اس کی قیمت فون کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

سستی یو یس بی کیبلز میں ضروری حفاظتی فیچرز جیسے surge protection موجود نہیں ہوتے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ زیادہ گرم ہوسکتی ہے، بیٹری کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ کچھ کیسز میں تو فون کے مدر بورڈ کا شارٹ سرکٹ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

درحقیقت ان سے فون میں آگ بھڑکنے کا خطرہ بھی پید ا ہوتا ہے مگر معاملہ یہاں تک ہی محدود نہیں کچھ کیبلز دیکھنے میں تو عام سی ہوتی ہیں مگر ان میں ایسی ننھی چپس نصب ہوتی ہیں جو میل وئیر انسٹال کرنے یا ڈیٹا چرانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

اس کا حل آسان ہے جس کمپنی کا فون استعمال کر رہے ہیں اس کی تصدیق شدہ کیبلز کو استعمال کریں یا قابل اعتماد برانڈز کی کیبلز کو ترجیح دیں۔

پبلک چارجنگ اسٹیشنز

آپ ائیرپورٹ پر ہیں اور فون کی بیٹری محض 3 فیصد باقی رہ گئی ہے تو وہاں پبلک چارجنگ اسٹیشن سے چارج کرنے کی خواہش فطری ہوتی ہے۔

مگر فون کو کسی پبلک یو ایس بی چارجنگ اسٹیشن سے منسلک کرنے سکیورٹی متاثر ہوسکتی ہے۔

چونکہ یو ایس بی کیبلز میں پاور اور ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے تو کسی سائبر حملے سے متاثر پورٹ فون چارج کرنے سے ہٹ کر ذاتی ڈیٹا چوری کرسکتی ہے یا اسپائی وئیر انسٹال کرسکتی ہے۔

نامعلوم یو ایس بی ڈرائیوز یا ڈیوائسز

کسی نامعلوم یو ایس بی ڈرائیو، ڈیوائس یا دیگر کو فون سے کنکٹ کرنا بھی تباہ کن ہوسکتا ہے۔

یو ایس بی ڈرائیوز میں میل وئیرز موجود ہوسکتے ہیں۔

کوئی متاثرہ یو ایس بی ڈیوائس فون کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرکے اسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو

جی ہاں آپ کا فون تکنیکی طور پر ایکسٹرنل اسٹوریج ڈیوائس سے یو ایس بی پورٹ کے ذریعے کنکٹ ہوسکتا ہے۔

مگر اس صلاحیت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایسا کریں۔

ہارڈ ڈرائیوز اور کچھ فلیش ڈرائیوز بہت زیادہ پاور استعمال کرتی ہیں جو فون فراہم کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔

اس سے بیٹری زیادہ تیزی سے ختم ہوتی ہے، پورٹ گرم ہو جاتی ہے جبکہ اندرونی سسٹم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسی طرح غیر تصدیق شدہ ڈرائیو سے فون میل وئیر سے متاثر ہوسکتا ہے۔

زیادہ والٹیج والے چارجرز

تمام چارجر ایک جیسے نہیں ہوتے۔

بیشتر نئے فونز میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہوتی ہے مگر کمپنیوں کی جانب سے اس کی حد مقرر کی جاتی ہے۔

اگر آپ کا فون 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتا ہے اور آپ 50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرنے چارجر کو استعمال کرتے ہیں تو اس سے فون گرم ہوسکتا ہے یا طویل المعیاد بنیادوں پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

زیادہ بدتر اس وقت ہوسکتا ہے جب سپر فاسٹ چارجر پاور کی فراہمی کو متوازن نہ رکھے اور مسلسل والٹیج اوپر نیچے ہونے سے بیٹری لائف گھٹ سکتی ہے یا چارجنگ پورٹ ہی خراب ہوسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store