دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرکے یوٹیوبر نے حیران کر دیا

دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرکے یوٹیوبر نے حیران کر دیا فائل فوٹو دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرکے یوٹیوبر نے حیران کر دیا

برطانوی یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا۔

یوٹیوبر اور انجینئر جیمز وومسلے نے 16.46 فٹ کے دو جہاز بنائے اور ان کی کامیاب لینڈنگ و ٹیک آف کا تجربہ بھی کیا۔ ان میں سے ایک جہاز بالکل عین لینڈنگ کے وقت تباہ بھی ہوگیا۔

ووملسے کے مطابق انہیں اس پروجیکٹ میں کُل تین ماہ کا وقت لگا جس میں انہوں نے جہاز بنانے کے لیے لکڑی، فوم اور فائبر کا استعمال کیا ہے جبکہ یہ جہاز واٹر پروف بھی ہے۔

اس جہاز میں انجینئر نے کیمرے بھی نصب کیے ہیں تاکہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت اس کی نگرانی کی جاسکے۔

ووملسے کے مطابق انہوں نے بحری جہاز پر لینڈنگ سے قبل متعدد بار اس عمل کی پریکٹس کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا بھی ہوا اور پھر اس کے بعد جہاز کے سسٹم ، ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں کیں۔

آزمائشی پروازیں اور لینڈنگ کا تجربہ کرنے کے بعد ووملسے نے گنیز بک کی ٹیم کو مدعو کیا جس نے تصدیق کے بعد اس جہاز کو دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز قرار دے دیا جو کامیابی کے ساتھ لینڈنگ بھی کرسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی برطانوی یوٹیوبر تیز ترین جیٹ ریمورٹ کنٹرول کار تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرواچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store