بیبی لوشن جانسن اینڈ جانسن دنیا بھر میں متنازعہ کیوں بنتا جا رہا ہے؟

بیبی کئیر لوشن فائل فوٹو بیبی کئیر لوشن

امریکی فارما کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ بے بی پاؤڈر تنازع میں ساڑھے 6 ارب ڈالر کے تصفیے کے سلسلے میں آگے بڑھ رہی ہے۔

روئٹرز کے مطابق جے اینڈ جے نے دسیوں ہزار مقدموں میں 6.48 بلین ڈالر معاوضہ ادا کرنے کی تجویز دی ہے، کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس مجوزہ تصفیے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

جانسن اینڈ جانسن پر الزام ہے کہ اس کے بے بی پاؤڈر اور دیگر ٹیلک مصنوعات میں ایسبیسٹس (asbestos) نامی مواد موجود ہے جو بیضے کے کینسر کا سبب بنتا ہے

 ایسبیسٹس ریشے دار معدنیات کا ایک گروپ ہے جو مٹیریلز کو مضبوط اور آگ سے محفوظ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اس کیس میں آگے بڑھنے کے لیے اب جے ایند جے تمام موجودہ اور مستقبل کے اووری کینسر کے دعوؤں کے تصفیہ پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے ووٹنگ کا تین ماہ کا دورانیہ شروع کرے گا۔

واضح رہے کہ عدالتوں نے جے اینڈ جے کے ایک ماتحت ادارے کے دیوالیہ پن کے ذریعے ان مقدمات کو حل کرنے کی دو سابقہ کوششوں کو مسترد کر دیا ہے،

جے اینڈ جے کا کہنا تھا کہ ماتحت ادارے کو دیوالیہ قرار دے کر دعوے داروں کو معاوضہ ادا کر دے گی، تاہم عدالت نے کہا کہ ماتحت ادارہ مالی پریشانی میں ہے ہی نہیں اس لیے اسے دیوالیہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

J&J کا کہنا ہے کہ اس کی مصنوعات میں ایسبیسٹوس نہیں ہے اور وہ کینسر کا سبب نہیں بنتے، تاہم اس کے باجود وہ معاوضہ ادا کرنے پر تیار ہے،

 کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے مجوزہ تصفیے کو مدعیان کے وکیلوں کی حمایت حاصل ہے، جنھوں نے کمپنی کے خلاف کینسر کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store