پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق کسی کو فکر کرنےکی ضرورت نہیں اگر کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو وہ خود فیصلہ کر لیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ محنت کر رہے ہیں لیکن کارکردگی بہتر نہیں ہو رہی اگر ان کی فارم بحال نہ ہوئی تو وہ خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیں گے کسی کو ان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے ملک کا نام ڈبویا انہیں ٹی وی پر بٹھایا جا رہا ہے سلمان بٹ کس منہ سے ٹی وی پر بیٹھ کر ہم پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیلتا ہے تو ایک دن اس کی کارکردگی میں فرق ضرور پڑتا ہے کوئی بھی ایک کھلاڑی بتائے جو ساری عمر اچھا کھیلا ہو۔