محمد حفیظ پر عبدالرزاق کو سیمی فائنل سے ڈراپ کرنے کا الزام

ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ پر سیمی فائنل سے ڈراپ کرنے کے الزام میں آل راونڈر عبدالزاق آج ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

آل راونڈر عبدالرزاق کو آج ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے جس میں بڑی حد تک آل راونڈر کے مستقبل کی سمت متعین ہو جائے گی۔ ہانگ کانگ سکسزکی قیادت سے تو وہ پہلے ہی محروم ہو چکے اور اب انہیں بھاری جرمانے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عبدالرزق کی آج   چیئر مین بورڈ ذکاء اشرف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ سیمی فائنل سے ڈراپ کرنے کا الزام کپتان محمد حفیظ پر عائد کرنے والے عبدالرزاق انضباطی کارروائی کی زد میں آ گئے تھے اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جبکہ وہ شوکاز نوٹس کا تحریری جواب داخل کراتے ہوئے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

Text

عبدالرزاق آج ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

فرحان

install suchtv android app on google app store