بیٹسمینوں کی مسلسل ناکامی کے بعد پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچوں میں بلے بازوں کی مسلسل ناکامی کے بعد اپنی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ کےلئے اشتہار دے دیا ہے۔ پی سی بی کی ویب سائٹ پر بیٹنگ کوچ کے خواہشمندوں سے چار نومبر تک درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔