کولمبو: سری لنکا کی قسمت نے یاوری نہ کی بالرز کی محنت بلے بازوں نے ضائع کردی۔ ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا نیا چیمپئن بن گیا۔
مارلن سیموئلز کی دھواں دھار بلے بازی کے بعد سنیل نارائن اور ڈیرن سیمی کی نپی تلی گیندوں نے فتح کو یقینی بنایا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل رہا سنسنی سے بھرپور ٹاس جيتا ویسٹ انڈیز نے اورکيا فيصلہ بلے بازی کا ابتدائی اوورز میں اس فيصلے نے دي مات ۔
اوپننگ بلے باز جانسن چارلز۔ صفر پر،ہوئے شکار انجیلو میتھیوزکا کرس گیل کو بھی تین رنز پر۔۔۔چلتا کا اجنتھا مینڈس نے۔
مارلن سمیوئلز نے جب بوجھ اٹھايا بيٹنگ کا تو خوب گھمايا بلااور ساتھ ديا ڈووائن براوو نے بھی ۔ جو انیس رنز بناکر اجنتھا مینڈس کا دوسرا شکار بنے۔ کیرون پولارڈ بھی اجنتھا کے سامنے بے بس نظر آئے اوردو رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
آندرے رسل کو اجنتھا نے پہلی ہی گیند پر پويلين بھيجا۔
ليکن کپتان ڈیری سیمی اور مارلن سمیوئلز نے جم کرکھيلے۔۔ مارلن سمیوئلز چھپن گیندوں پر اڑتیس رنز بناکر۔۔۔ دننجیا کا شکار بنے۔
ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتیس رنز بنائے۔۔۔ جواب میں سری لنکا کی اننگزبھي شروع ہوئي بغير کسي کارنامے کے ۔۔ روی رام پال نے اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر تلکارتنے دلشان کو بغیر کھاتا کھولے چلتا کیا۔۔۔جس کے بعد کپتان مہیلا جے وردھنے اور سنگاکارا نے کریز سنبھال لی۔اڑتالیس کے اسکور پر کمار سنگاکارا بائیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ان کا شاندار کیچ بدری کی گیند پر کیرون پولارڈ نے لیا۔۔انجیلو میتھیوز ایک رنز بناکر۔۔۔ ڈیرن سیمی کا شکار بنے۔کپتان مہیلا جے وردھنے کو تنتیس رنز پر سنیل نارائن نےپويلين بھيجا ۔۔ جیون مینڈس تین رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔۔توتشارا پریرا بھی تین رنز پر رن آئوٹ ہوگئے۔۔تھرمینے بھی چار رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوگئے۔کلاسیکرا نے روی رام پال کے اوور میں دھواں دھار کی بلے بازی اور سری لنکن فتح کی دم توڑتی امیدوں کو زندہ کردیا۔ سنیل نارائن نے کلا سیکرا کو پویلین بھیج کا ویسٹ انڈیز کی فتح یقینی بنادی۔