کرکٹ پاکستان پر مہربان،سیمی فائنل تک رسائی،ملک بھرمیں جشن،بھنگڑے

پاکستان آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے ہرانے اور بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کے عمدہ کھیل کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جس کے بعد ملک بھ رمیں لوگ دیوانہ وار سڑکوں پر نکل آئے۔


کراچی میں آتش بازی کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا گیا تو لاہور میں نوجوانوں نے پُرجوش نعروں کے ساتھ والہانہ بھنگڑے ڈالے۔ پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں کراچی کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ قومی پرچم تھامے خواتین اور مردوں کی خوشیاں ان کے چہروں سے عیاں تھیں۔ منچلوں نے خوشی میں آتش بازی کا ایسا مظاہرہ کیا کہ آسمان جگمگا اٹھا۔

لاہوریوں نے بھی قومی ٹیم کی فتح کو خوب انجوائے کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارت کے باہر ہونے اور پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر شائقین کرکٹ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔

شائقین پُرامید ہیں کرکٹ ٹیم اب جیت کے ایک نئے جذبے سے سرشار ہوکر ورلڈکپ جیتے گی اور عالمی چمیپئن بن کر وطن لوٹے گی

install suchtv android app on google app store