ایشیا کپ: شائقین کرکٹ کی درخواست پر پاک بھارت میچ کے ٹکٹ سستے کیے گئے

ایشیا کپ فائل فوٹو ایشیا کپ

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے لئے ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

اس بار پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ابھی تک دستیاب ہیں، ایک وجہ تو ان کے مہنگا ہونے کی ہے اور دوسرا خدشات کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا یا نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پریمیم انکلوژر کے زیادہ تر ٹکٹ ابھی تک فروخت نہیں ہوسکے ہیں اور فروخت کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ٹکٹوں کی مانگ توقعات سے کم ہونے کی وجہ سے منتظمین کی جانب سے ٹکٹ کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت میں 125 درہم کی کمی کی گئی ہے اور اب ٹکٹ 475 درہم سے کم ہو کر 350 درہم میں دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ شائقین کرکٹ نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا، پاکستان اور بھارت 14 ستمبر بروز اتوار مدمقابل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store