پاکستان فٹبال اور فٹسال ٹیم کا کوچنگ سٹاف فائنل، سخاوت علی ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان فٹبال ٹیم ہیڈ کوچ سخاوت علی فائل فوٹو پاکستان فٹبال ٹیم ہیڈ کوچ سخاوت علی

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انڈر 17 اور فٹسال ٹیموں کا کوچنگ اسٹاف حتمی شکل دے دی ہے۔ ناصر اسماعیل کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ سخاوت علی کو پاکستان فٹسال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاداب اور عیسیٰ خان اسسٹنٹ کوچز کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

گول کیپنگ کوچ کی ذمہ داری خرم شہزاد کے سپرد کی گئی ہے۔

ہاشم خان اور شاہ رخ خٹک بھی فٹسال ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store