ناروے یوتھ فٹبال کپ: پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی، میچ برابر

  • اپ ڈیٹ:
ناروے یوتھ فٹبال کپ: پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی، میچ برابر فائل فوٹو ناروے یوتھ فٹبال کپ: پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی، میچ برابر

دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ایونٹ "ناروے کپ 2025" کا آغاز ہو گیا، اوسلو میں کھیلے گئے افتتاحی دن کے مقابلے میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

قومی ٹیم نے گول کرکے برتری قائم کی لیکن میچ کے آخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔

ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔

ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں 100 سے زائد تنظیموں کی انجمن نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store