پاکستان کی اذلان شاہ ہاکی کپ میں لگاتار دوسری فتح

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی۔ فائل فوٹو پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں لگاتار دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو باآسانی 0-4 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کو 0-4 سے شکست دی۔

پاکستان نے میچ کے پہلے ہاف میں تین اور دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، سفیان خان اورغضنفر علی نے گول اسکور کیے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کل ایونٹ میں اپنے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-5 سے مات دی تھی۔

install suchtv android app on google app store