ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل، ماریا شراپوا کو شکست، سرینا ولیمز جیت گئیں

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شراپوا کو ہراکر سیزن کی آخری ڈبلیو ٹی اے چیمپین شپ جیت لی۔

رشئین ٹینس سٹار ماریہ شراپووا اور سرینا ولیمز کے درمیان ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ کا فائنل میچ استنبول میں ہوا، سنسنی خیز میچ میں امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے ماریہ شراپووا کو ٹف ٹائم دیا، میچ میں چھ چار اور چھ تین سے آسان فتح سیرینا ولیمز کے نام رہی۔ اپنی کامیابی پر خوش سرینا ولیمز کاکہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا ایک اور یادگار میچ تھا جسے بہت انجوائے کیا۔

install suchtv android app on google app store