بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے روشن امکانات

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے رواں سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بنگلہ دیشی بورڈ اپنے کل ہونے والے  اجلاس میں کرے گا.

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے نمائشی میچوں کا کامیاب انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے مثبت ثابت ہوا ہے۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر نظم الحسن نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دورے کے لیے انھیں حکومت کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store