حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ پرکھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے والی جماعتوں کو حکومت سندھ کی جانب سے این او سی جاری کیے جائیں گے۔ حکومت سندھ کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے، اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ ماضی میں عیدالاضحیٰ کے مواقعوں پرمختلف جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں پرفائرنگ سمیت کھالیں چھیننے کے واقعات سامنے آئے تھے جس کے پیش نظر حکومت سندھ عید الاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔