سپریم کورٹ: کراچی بد امنی کیس کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج کراچی میں بدامنی کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اطہر سعید کی علالت کے باعث بینچ کے ججوں کی تعداد کم ہونے کا امکان ہے

لارجر بنچ بد امنی کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں کرے گا۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا چھ رکنی بینچ کررہا تھا، تاہم جسٹس اطہر سعید علیل ہو گئے ہیں جس کے باعث لارجر بینچ میں ججوں کی تعداد کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر سعید کی طبیعت کی نا سازی کے باعث لارجر بینچ پانچ ججوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے

install suchtv android app on google app store