کراچی کا امن خواب بن گیا, شہر کےمختلف علاقوں سےتین افراد کی لاشیں برآمد

شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، رات بارہ بجے کےبعد شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ یوسف گوٹھ کے علاقے میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرکےتین مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، ناظم آباد میں  ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ سائٹ ایریا میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، دوسری جانب رینجر نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان مشتبہ افراد سے اسحلہ بھی برآمد ہوا۔ ایوب گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کر کے ایک بھتہ خور کو گرفتار لیا۔ بھتہ خور سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ 

install suchtv android app on google app store