کراچی،پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق

شہر قائد میں پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فقير کالونی ميں رینجرز کے آپريشن میں مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

کراچی کے علاقے حيدری مارکيٹ کے قريب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے علی اصغر کو قتل کرديا۔ لاش عباسی شہيد اسپتال پہنچادی گئی۔ ماڑی پور روڈ پر نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ اورنگی ٹاون کی فقير کالونی ميں رينجرز کے آپریشن میں قتل کی بارہ وارداتوں میں ملوث ایک ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

install suchtv android app on google app store