چیف جسٹس: پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ ایسے لوگوں کو عدالت مین پیش کرکے سخت سزا دی جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سپریم کورٹ میں وکالت کے لائسنس حاصل کرنیو الے بیس وکلاء کو اعزازی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وکلاء نے یہ ثابت کردیا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی آسکتی ہے ۔ چیف جسٹس نے پی آئی اے کی خراب کاکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قومی ائرلائن کے مسائل کے باعث جس طرح عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اسی طرح ہمیں بھی ہے لاہور سے کراچی آنیوالی پرواز میں تاخیر کے سبب شیڈول سخت متاثر ہوا۔  اس سے قبل چیف جسٹس نے ججز اور اسٹاف کیلئے نئی رہائشگاہوں کا افتتاح بھی کیا جس کے بعد چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی میں بڑے بینچز کو رہائش میں مشکلات کرنا پڑتا تھا نئی رہائشگاہوں کی تعمیر کے بعد وہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ چیف جسٹس سے کراچی بار کونسل اور سندھ بارکونسل کے وفد نے بھی ملاقات کی اور وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور انہیں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store