وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پیپلزپارٹی انیس سو نوے کے انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی۔
سیاست دانوں میں فوج کی جانب سے رقوم کی تقسیم کے مقدمے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ نوازشریف نے آئی جے آئی بنانے کے لیے پیسے دیئے تھے، نوازشریف کو چاہیے کہ اب وہ سیاست چھوڑدیں، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک جماعت کو کامیاب کرانے کے لیے رقوم دی گئیں۔