لاڑکانہ: دعائیہ تقریب

اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سات کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی کراچی آمد کے موقع پر ان کے استقبالیہ جلوس میں کارساز کے مقام پر بم دھماکہ ہوا،

جس کے نتیجے میں ایک سو پچہتر سے زائد پارٹی ورکرز شہید جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی کے موقع پر آج گڑھی خدابخش بھٹو لاڑکانہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پی پی لاڑکانہ ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شہیدوں کو جمہوریت کےلیے جان کی قربانی دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ سانحہ کارساز کے بیس نامعلوم شہداء کو گڑھی خدابخش بھٹو میں دفنایا گیا تھا۔ جن کے مزاروں پر لوگوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

install suchtv android app on google app store