عوام اپنی گاڑیوں میں سی این جی بھروا لیں کیونکہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر چوبیس گھنٹے کے لئے بند ہونے والے ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں دو روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت کل صبح نو بجے سے سی این جی اسٹیشنز بند ہوں گے اور اتوار کی صبح پورے اڑتالیس گھنٹے بعددوبارہ کھلیں گے۔دوسری جانب فیصلے پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کی آمد کے باعث اس ہفتے گیس کی بندش نہیں کی جانی چاہیے تھی کیونکہ اس سے براہ راست صارفین متاثر ہوں گے۔