سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح نو بجے سے بند

کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح نو بجے سے اڑتالیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے۔ فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے گیس کمپنی کی ویجلینس ٹیمیں نگرانی کریں گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کی گیس مزید چو بیس گھنٹے کیلئے بند کردی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store