متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یقین دہانیوں کے باوجود مطالبات پورے نہیں کئے، تین دن کے اندر ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں۔
نیوز رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ہمارے خلوص کو کمزوری سمجھا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنا اب ممکن نظر نہیں آتا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 3 دن کے اندر ہمارے تسلیم نہ کئے تو ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھے گی تاہم اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی حکومت کے جائز اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلے کو توثیق کےلئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے پاس بھیج دیا ہے۔