کراچی: پی آئی بی کالونی میں بم حملہ، حیدری دھماکے کی تحقیقات شروع

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حیدری میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔


تین دن میں تحقیقاتی رپورٹ صدر پاکستان اور آئی جی سندھ کو پیش کردی جائیگی ۔جائے وقوعہ سے حاصل کئے گئے شواہد فارنزک لیبارٹری بھیج دیے گئے ۔ پی آئی بی کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کیا جس کے باعث ایک شخص حمید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکہ سے ایک عمارت کی دیوار پر نشان پڑگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ حیدری میں ہونے والی بم دھماکوں کی تحقیقیات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ اکرم نعیم بروکا کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقیات کا آغاز کردیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق موٹر سائیکل میں ہونے والے دھماکے میں دس کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد تھا دھماکے میں بڑی مقدار میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل 3ستمبر کو رضویہ کے علاقے سے چھینی گئی تھی جس کا مالک حنیف لائنز ایریا کا رہائیشی ہے پہلا دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا جسمیں ایک کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا دھماکہ درخت کی جڑ میں لگے بم سے ہوا پولیس نے تمام شواہد جمع کرنے کے بعد فارنزک لیبارٹری بھیج دئیے ہیں تحقیقاتی ٹیم تین روز میں اپنی رپورٹ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور آئی جی سندھ فیاض لغاری کو پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store