سرکاری ملازمین کی پنشن میں تبدیلی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

  • اپ ڈیٹ:
سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے فائل فوٹو سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے

سندھ میں سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتی اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔ سندھ کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کے سرکاری ملازمین کی پنشن اور بقایا جات سے متعلق کٹوتیوں اور ادائیگیوں میں تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن کی معطلی کی منظوری دی۔

چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی بینوولنٹ فنڈ سے متعلق ملازمین کی شراکت، ادائیگی کے فارمولے، فوائد کے ڈھانچے اور قانونی ترامیم پر تفصیلی سفارشات تیار کرے گی۔

سندھ امپلائز الائنس نے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لیے بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی بلوچستان حکومت کے طرز پر ریٹائرمنٹ کے وقت کی جائے اور بینوولنٹ فنڈ کے فوائد کو صرف وفات یا معذوری کی صورت تک محدود نہ رکھا جائے۔

install suchtv android app on google app store