سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

سندھ کے کئی علاقوں میں بارش اور ہوا کی شدت فائل فوٹو سندھ کے کئی علاقوں میں بارش اور ہوا کی شدت

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ٹنڈوالہ یار شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سانگھڑ میں بھی رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم ، ٹنڈومحمد خان میں بھی بادل جم کر برسے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 3 اکتوبر کے دوران سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش ہو سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store