سندھ میں گندم کی نقل و حمل پر پابندی، آٹے کا بحران سر اٹھا سکتا ہے

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ نے وفاقی حکومت سے ملوں کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے فائل فوٹو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ نے وفاقی حکومت سے ملوں کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ نے وفاقی حکومت سے ملوں کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالجنید عزیز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی۔

سندھ میں گندم کی فصل پنجاب سے پہلے فروری میں آنا شروع ہو جاتی ہے، جو ملک کے دیگر صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ترسیل کی جاتی ہے۔

جبکہ پنجاب میں گندم کی پیداوار میں تاخیر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد غیر متوقع طور پر گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی۔

جس کے نتیجے میں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گندم کا مصنوعی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

عبدالجنید عزیز کاکہناہے کہ گندم کے ڈی ریگولیشن کی پالیسی کے بعد گندم کی نقل وحمل پرکوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور یہ شق 151 پاکستان کے آئین میں موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store