قتل سنی کا ہو یا شیعہ کا قابل مذمت ہے۔ الطاف حیسن

 

 

 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ قتل چاہے کسی شیعہ کا ہو یا سنی کا وہ قابل مذمت ہے اور جو عناصر بھی معصوم وبے گناہ انسانوں کو شیعہ اور سنی ہونے کی بنیاد پر قتل کر رہے ہیں وہ انسانیت کا قتل کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے مستحق بھی نہیں۔

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہرانسان کا اپنا مذہب اور اپنا عقیدہ ہوتا ہے اور ان کا روز اول سے ہی یہی درس ہے کہ اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے عقیدے کو چھیڑو نہیں۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے توسط سے ایم کیوایم کے تمام سیکٹرز اور زونز کو ہدایت کی کہ تمام یونٹس شیعہ سنی فساد کی سازشوں کو ناکام  بنانے کے سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں میں شیعہ اورسنی عوام کوجمع کرکے انہیں باہمی اتحاد کو برقرار رکھنے کی اپیل کریں اوران سے کہیں کہ وہ افواہوں پریقین نہ کریں ، ان کی تصدیق کریں اور کسی بھی واقعہ پر اشتعال میں آ نے کے بجائے صبر و تحمل سے کام لیں۔ الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر قیمت پر اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں اورایک دوسرے کا احترام کریں۔ انہوں نے ٹارگٹ کلنگز میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store