کراچی صورتحال: گورنر اور وزیراعلی سندہ کی اہم ملاقات

کراچی میں امن و امان کی دگرگوں صورتحال کے تناظر میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان گورنر ہاوس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور حساس علاقوں میں خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا گشت بڑھائیں۔ ملاقات میں اس بات زور دیا گیا کہ محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

install suchtv android app on google app store